سعودی عرب میں حج2025کی تیاریاں شروع،تفصیلات سامنےآگئیں

0
48

سعودی حکومت نے حج2025 کیلئے تیاریاں شروع کردیں،جس کی تفصیلات سامنےآگئیں۔
عرب میڈیاکےمطابق مکہ کےنائب گورنرشہزادہ سعودبن مشعل کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقدہواجس میں منیٰ،عرفات اورمزدلفہ میں جدیدسہولیات کی تفصیلات جاری کی گئیں۔
عرب میڈیاکےمطابق اجلاس میں کہاگیاکہ منیٰ میں 50ہزارمربع میٹرپرسایہ دارراستےبنائےجائیں گے، عرفات کےمیدان میں60ہزارمربع میٹر شیڈز اور پانی کےپنکھےلگائےجائیں گے،مسجدنمرہ میں85 ہزارمربع میٹرپرٹھنڈک کانظام ہوگا۔
عرب میڈیاکےمطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ مشاعرمقدسہ میں10ہزار پودےلگاکرماحول دوست اقدامات کیےجائیں گے،جبکہ400واٹرکولرزکی بہتری ،مزدلفہ میں بیٹھنے کیلئے28 ہزار میٹر رقبےپرآرام گاہوں کی تعمیرشامل ہوگی۔

Leave a reply