سعودی عرب نے ماحول دوست یورو 5 ایندھن متعارف کرا دیا

سعودی عرب میں ماحول دوست یورو 5 پیٹرول اور ڈیزل متعارف کرا دیا گیا۔کیا فوائد ہیں جانئے تفصیلات میں
0
129

پاکستان ٹوڈے: سعودی وزارت تونائی نے مملکت میں یورو 5 پیٹرول اور ڈیزل متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایندھن کی یہ قسم تمام ذرائع آمد و رفت کے لیے موزوں ہے اور یہ اس وقت زیر استعمال ایندھن کا متبادل ہوگی۔ وزارت توانائی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ ایندھن اپنی کارکردگی میں بہتر ہے اور اس کے استعمال سے کاربن کا اخراج بھی کم ہوتا ہے، ایندھن کی اس قسم کے استعمال کا مقصد ماحول کا تحفظ کرنا اور مملکت کے وژن 2023ء کے مقاصد کا حصول ہے۔خیال رہے کہ یورو 5 معیار کا ایندھن اور گاڑیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار کرنے کے ساتھ ان کی پرفارمنس کو بھی بہترین بناتا ہے۔

Leave a reply