سعودی عرب کاشام پرعائدبین الاقوامی پابندیاں ہٹانےکامطالبہ

0
17

سعودی عرب نےشام پرعائدبین الاقوامی پابندیاں ہٹانےکامطالبہ کردیا۔
سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کاکہناتھاکہ یہ پابندیاں شام کی تعمیرنواورترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں،پابندیوں کاتسلسل شامی عوام کےترقی اورتعمیرنوکےحصول میں رکاوٹ ہے،شام اوراس کےعوام کےساتھ تعاون جاری رکھنےکےخواہاں ہیں۔
واضح رہےکہ امریکہ نے 1979 سے شام پر یکطرفہ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ گزشتہ دس برس کے عرصہ میں یہ پابندیاں سخت کر دی گئی ہیں۔ امریکہ کی جانب سے 2019 میں شام میں شہریوں کے تحفظ سے متعلق سیزر ایکٹ کے نفاذ سے ان پابندیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
تاہم ابتدائی اور ثانوی درجوں کی ان پابندیوں کے تحت شام کو مخصوص اشیا، خدمات، ٹیکنالوجی اور اطلاعات کے تبادلے کی ممانعت ہے۔ ان میں بہت سی چیزیں پانی، نکاسی آب، صفائی اور صحت (واش) کی سہولیات مہیا کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

Leave a reply