سعودی عرب کی تیل سہولت پرآئی ایم ایف نےخدشات کااظہارکردیا

0
33

سعودی عرب کی جانب سے3کھرب33ارب روپےکی تیل سہولت پربین الاقوامی ادارے(آئی ایم یف ) نےخدشات کااظہارکردیا۔
ذرائع کےمطابق پاکستان کےپاس سعودی عرب کےتیل سہولت کےعلاوہ بھی پلان موجودہے،جس کےبارےمیں تفصیلات بتانےسےانکارکردیا۔
ذرائع کے مطابق دورہ کرنے والے آئی ایم ایف مشن نے 1.2 ارب ڈالر کے سعودی آئل سہولت (SOF) کے عملدرآمد پر خطرے کا نشان لگا دیا ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ جدہ اسے ریکوڈک کے اربوں ڈالر کے معاہدے کے ساتھ جوڑ سکتا ہے، جس سے غیر ضروری تاخیر پیدا ہو سکتی ہے۔
ذرائع کےمطابق چندماہ قبل سعودی عرب نےآئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے وقت پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر SOF کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔
اب آئی ایم ایف کو خدشہ ہے کہ یہ مکمل نہیں ہو پائے گا حالانکہ سعودی فنڈ برائے ترقی (SFD) کا وفد آئندہ ماہ اسلام آباد کا دورہ کر سکتا ہے ۔

Leave a reply