سعودی عرب کے علاقے میسان میں ایک ہزار سال سے زیادہ قدیم شہد کے چھتے دریافت

0
31

سعودی عرب مملکت میں سروات کے پہاڑی سلسلے میں واقع میسان گورنریٹ میں قدرتی ماحول کے تخلیق کردہ آثار قدیمہ موجود ہیں۔

یہاں ایک ہزار200 شہد کی مکھیوں کے چھتے بھی پائے جاتے ہیں ،جو یہاں کے قدیم باشندوں کی روزمرہ کے روزگار کا ایک اہم ذریعہ رہے۔ یہ تاریخی مقامات اپنے اندر ایک تاریخ سموئے ہوئے ہیں، جو میسان میں شہد میں عربوں کی دیرینہ دلچسپی کو اجاگر کرتے ہیں۔

میسان میں موجود یہ چھتے آج بھی سعودی شہد کی پیداوار اور فروخت کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ان شہد کی مکھیوں کے چھتوں کے بارے میںکہا جاتا ہے کہ یہ ایک ہزار سال سے زیادہ قدیم ہیں۔ یہاںشہد کے چھتوں کو سہارا دینے کیلئے مضبوط پتھر اور ستون بنائے گئے ہیں، یہ منزلیں بڑے پتھروں کو متوازن انداز میں جوڑ کر بنائی گئی ہیں۔

میسان اور بنی الحارث کے دیہات میں واقع شہد کی مکھیوں کے قدیم چھتے متعدد سطحوں اور منازل کے ساتھ پیچیدہ طریقے سے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔یہ قدیم شہد کے چھتے اس جگہ کی حقیقی اور قدیمی ہونے کا ثبوت ہیں۔ یہ مشہور پہاڑ مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز ہے۔

Leave a reply