
گاڑیوں سے ہمیشہ کیلئے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ نیا قانون تیز ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف موثر ثابت ہوگا۔
تیز رفتار گاڑی چلانے کے شوقین ڈرائیورزہو جائیں خبردار۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریا میں ایک قانون بنایا گیا ہے، جس کے تحت حکومت کی جانب سے تیز رفتار گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کی گاڑیوں کو ضبط اور فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔
اس انوکھی سزا کا نفاذ چند ماہ قبل شروع کیا گیا ہے،جس کے مطابق 60 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ رفتار کی حد سے تجاوز کرنیوالے کار ڈرائیورز کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس قانون کا نفاذ اس وقت ہوا جب آسٹریا میں سڑک حادثات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا۔
اس قانون کے نفاذ کے بعد آسٹریا کے حکام کو امید ہے کہ یہ نیا اقدام تیز ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف ایک مضبوط رکاوٹ ثابت ہوگااور ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی آئے گی۔
طوفانی بارشوں کاخدشہ،این ڈی ایم اےکاالرٹ جاری
جولائی 21, 2026پنجاب میں 96 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہونے کا انکشاف
جولائی 21, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














