سعودی وزیر خارجہ کی عیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

0
113

اسلام آباد :پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں وفد آج سے 16 اپریل تک پاکستان کا دورہ کرے گا، وفد میں سعودی وزیر پانی وزراعت ،وزیرصنعت اورمعدنی وسائل شامل ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سرمایہ کاری کے نائب وزیر، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ بھی دورہ کریں گے جبکہ وزارت توانائی اور سعودی فنڈ برائے عمومی سرمایہ کاری کے سینئر حکام بھی وفد میں شامل ہیں۔

دورے کے دوران سعودی وفد کی صدر آصف زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر خارجہ اور ہم منصب وزرا سے ملاقاتیں ہو گی جبکہ وفد پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا۔

وفد کی ایس ایف آئی سی کی ایپکس کمیٹی سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں تاہم دورے کا مقصد دو طرفہ تعاون کوبڑھانا اور اقتصادی شراکت داری کومثبت تحریک دینا ہے۔

Leave a reply