
پاکستان ٹوڈے: سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات۔۔۔سفاری زولاہور میں پہلی بار نائٹ سفاری کیمپنگ کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق جنگلات اور جنگلی حیات پر تحقیق اور زولوجیکل کے طلبا، محققین نے جنگلی جانوروں اور پرندوں کی حرکات وسکنات ، ان کے سماجی رویوں کا مشاہدہ کرنے کیلئے لاہورسفاری زو میں نائٹ سفاری کیمپنگ کا انعقاد کیا گیا،
جس میں پنجاب وائلڈلائف کے ماہرین سمیت پنجاب یونیورسٹی کے زولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ذوالفقار علی اور ماہرجنگلات وجنگلی حیات بدرمنیرسمیت چڑیاگھروں اور جنگلی حیات سے متعلق انٹرن شپ کرنیوالے طلبا وطالبات نے شرکت کی۔
سفاری کیمپنگ کا انعقاد ہجرت کرنیوالے پرندوں کے عالمی دن کی مناسبت سے کیا گیا ۔ نائٹ سفاری کیپمنگ کے دوران شرکا کو ناصرف جنگلی حیات کے رات کے وقت سماجی رویوں ، باہمی برتاؤ،ان کی حرکات وسکنات دیکھنے کا موقع ملا،
بلکہ انہیں جنگی حیات سے متعلق بنائی گئی مختلف دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں۔
شرکا کو جنگلی جانوروں کو علاج معالجے اور معائنے کیلئے پکڑنے کے مختلف طریقوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پرنامور وائلڈ لائف کنزرویٹر بدر منیر نے جنگلی حیات سے متعلق بتایاکہ ہجرت کرنیوالے پرندوں اور دیگر جنگلی حیات کی انواع کی کس طرح کے مسائل اورخطرات درپیش ہیں ۔
لاہور:ڈی جی والڈسٹی کامران لاشاری نےاستعفیٰ ٰ دیدیا
اپریل 24, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملکی معیشت کیلئےاچھی خبر:تیل وگیس کےذخائردریافت
اپریل 4, 2025 -
قومی کرکٹر شعیب ملک کی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی
جنوری 20, 2024 -
کوشش ہےمہنگائی میں کمی کےثمرات عام آدمی تک پہنچیں،وزیرخزانہ
دسمبر 19, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔