سلمان خان بلوچستان سےمتعلق متنازع بیان پرتنقیدکی زدمیں آگئے

0
6

بالی ووڈمیں بجرنگی بھائی کےنام سےشہرت رکھنےوالےاداکارسلمان خان بلوچستان سےمتعلق متنازع بیان پرتنقیدکی زدمیں آگئے۔
حال ہی میں سعودی عرب کےشہرریاض میں ہونےوالے joy forum میں گفتگو کرتےہوئے اداکارسلمان خان کاکہناتھاکہ یہاں پرکوئی بھی بالی وڈ ، تامل، تیلگو یا ملیالم فلم ریلیز کی جائے تو وہ سپر ہٹ ہوجاتی ہے اور کروڑوں روپے کا بزنس کرتی ہے ۔کیونکہ سعودی عرب میں مختلف ممالک سے لوگ ملازمت کیلئے آتے ہیں، بلوچستان،افغانستان اورپاکستان سےیہاں پرلوگ ملازمت کےلئے آتےہیں۔
سلمان خان کایہ بیان سوشل میڈیاپرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا،جس پرسوشل میڈیاصارفین تبصرے کررہےہیں،جس کی وجہ سےاداکار پر تنقیدکے نشتر چلائے جارہےہیں۔
ہیر نامی صارف نے سلمان خان کو چمچمہ قرار دیا اور ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے تم اپنے خالصتان کی فکر کرو۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ بلوچستان پاکستان کا صوبہ ہے نہ کہ کوئی ریاست، ہاں خالصتان ایک الگ ریاست ضرورہے۔‘

Leave a reply