گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ فونز کیلئے ایک ایسے نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، جو بیٹری لائف کو بہتر بنائے گا۔
گوگل ترجمان کی جانب سے کارآمد فیچر کی تصدیق کر دی گئی۔ اڈاپٹیو ٹائم آؤٹ نامی یہ فیچر اینڈرائیڈ 15 کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کروایا جائے گا۔ اینڈرائیڈ 15 آپریٹنگ سسٹم پر ابھی گوگل کی جانب سے کام کیا جا رہا ہے۔
یہ نیا آپریٹنگ سسٹم رواں سال کی آخری سہ ماہی میں باضابطہ طور پر اینڈرائیڈ فونز کیلئے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔نئے فیچر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ خودکار طور پر سکرین کو بند کر دے گا جب صارفین ڈیوائس کو استعمال نہیں کر رہے ہوں گے۔
ممکنہ طور پر اس فیچر کیلئے ڈیوائس کے مختلف سنسرز کو استعمال کیا جائے گا، جو اس بات کا تعین کریں گے کہ صارفین فون استعمال کر رہے ہیں یا نہیں۔اگر ڈیوائس کو محسوس ہوا کہ صارفین فون کو استعمال نہیں کر رہے تو سکرین ٹرن آف ہو جائے گی ،جس سے فون کی بیٹری لائف بڑھانے میں مدد ملے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔