لوگوں کو سمارٹ ڈیوائسز کی لت سے بچانے والا کریڈٹ کارڈ جتنا بڑا اینٹی سمارٹ فون لائٹ 3 نامی ڈیوائس متعارف کرا دی گئی۔
اس فون ڈیوائس کا مقصد صارفین کو سمارٹ فون کے استعمال میں کمی لانا ہے۔ اسے ایک امریکی کمپنی نے ایسے افراد کیلئے تیار کیا ہے جو سمارٹ فونز کے حد سے زیادہ استعمال سے پریشان رہتے ہیں اور ان سے کچھ دور رہنا چاہتے ہیں۔
کمپنی کے مطابق ہمارے صارفین کو حقیقی زندگی میں زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے۔ لائٹ فون 3 اس کمپنی کا تیسرا فون ہے ،جو جنوری 2025 تک دستیاب ہوگا۔ کمپنی نے اسےڈمب فون قرار دیتے ہوئےکہا کہ اس سے آپ کالز اور ایس ایم ایس تو بھیج سکتے ہیں، مگر اس میں ایپس، سوشل میڈیا، ای میل اور انٹرنیٹ براؤزر موجود نہیں ۔
اس سے پہلے یہ کمپنی اپنے فونز میں ای انک ڈسپلے استعمال کر رہی تھی، مگر اب او ایل ای ڈی سکرین کو ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پہلی بار اس کمپنی کے کسی فون میں فرنٹ اور بیک پر کیمرے بھی دیے گئے ہیں، جن کے لیے شٹر بٹن بھی ڈیوائس میں موجود ہیں، جس کے باعث وہ کسی سمارٹ فون کی بجائے پرانے کیمرے کا حصہ محسوس ہوتے ہیں۔
اچارجنگ کیلئے یو ایس بی سی پورٹ، فلیش لائٹ، فنگرپرنٹ سنسر اور 5 جی سپورٹ جیسے فیچرز بھی فون کا حصہ ہیں۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024میٹا کاواٹس ایپ گروپس کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف
نومبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔