سموگ ایس اوپیزکی خلاف ورزیوں پرضلعی انتظامیہ ان ایکشن

0
15

لاہورشہرمیں سموگ ایس اوپیزکی خلاف ورزیوں پرضلعی انتظامیہ نے کارروائیاں کرتےہوئے37دکانوں کوسیل کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سےرات بھرکارروائیوں میں 37دکانوں کواوقات کارکی خلاف ورزی پرسیل کیاگیا،مارکیٹوں،ریسٹورنٹس کی بندش کےاوقات کارکی خلاف ورزی پرایک شخص کوگرفتارکیاگیا۔
ڈی سی لاہور سیدموسیٰ رضاکاکہناتھاکہ صاف اورصحت مندماحول کےلئےسخت اقدامات جاری ہیں۔
واضح رہےکہ پنجاب میں سموگ کی وجہ سےحکومت نےلاہوراورملتان ڈویژن کے لئےایس اوپیزجاری کئےہوئے۔

Leave a reply