سموگ کی روک تھام کےلئے لاہورہائیکورٹ نےمارکیٹیں رات 8بجے بند کرنے اوردھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کےخلاف کارروائی کاحکم دےدیا۔
لاہورہائیکورٹ میں سموگ اورماحولیاتی آلودگی کےتدارک کےلئے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس شاہدکریم نےدرخواستوں پرسماعت کی۔
عدالت نےتمام نجی دفاترکوہفتےمیں 2دن کےلئے ورک فراہم ہوم کرنےکاحکم دیتےہوئے مارکیٹیں رات 8بجے بندکرنےکےاحکامات جاری کردیئے۔ اور اتوارکےروزتمام مارکیٹیں بندکرنےکاحکم دیا۔
لاہورہائیکورٹ نےدھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کرنےکی ہدایت دیتےہوئےشہرمیں ٹرکوں اوربسوں کےداخلےسے روکنے کےاحکامات جاری کئے،ٹرک اورٹرالرکے شہرمیں داخلے کو روکنے کے لئے اقدامات کرنےکاحکم بھی دیا۔
عدالت نےکہاکہ ٹرک اورٹرالرسموگ اورماحولیاتی آلودگی کابڑاسبب ہیں،ڈولفن پولیس اورپولیس اہلکارہیوی ٹریفک کنٹرول کےلئے تعینات کئےجائیں،ہرسماعت پرحکومت کوسموگ کنٹرول کےلئےاقدامات کاکہتےرہے،اصل آلودگی کاباعث ہیوی ٹریفک کادھواں چھوڑناہے،دھواں چھوڑنےوالی بسوں کو 50،50 ہزار جرمانہ کریں توکیسےٹھیک نہیں ہونگے۔
دوران سماعت عدالت نےکہاکہ فٹنس سرٹیفکیٹ کےبغیرگاڑیاں سڑک پر کیسے آسکتی ہیں،محکمہ ٹرانسپورٹ کواقدامات کرنےچاہئیں،ہم حکومت کی مددکےلئےیہ اقدامات کررہےہیں،حکومت شائدعدالتی احکامات کواچھی نظرسےنہیں دیکھ رہی،ڈی سی وغیرہ پرحکومت کادباؤہوتوکام کریں گے،ڈی سی لاہوراورکمشنرکورات کونکل کردیکھناچاہیےکیاہورہاہے،ایساحکم نہیں دیناچاہتےجس پرعملدرآمدممکن نہ ہو۔
وزارت داخلہ کی جانب سےچیف سیکرٹری خیبرپختونخواکومراسلہ
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مہنگائی کی شرح میں اضافہ،ادارہ شماریات نےرپورٹ جاری کردی
نومبر 8, 2024 -
ممکنہ آئینی ترامیم:2ہفتوں کیلئے التواکاشکار
ستمبر 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔