سموگ کی بگڑتی صورتحال کےپیش نظرمحکمہ وائلڈلائف بھی ان ایکشن ہوگیا،چڑیا گھروں و وائلڈ لائف پارکس میں عوام کے داخلہ پر پاپندی لگا دی۔محکمہ وائلڈ لائف و پارکس پنجاب نے مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلےکےمطابق محکمہ وائلڈلائف نےلاہور، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کے اضلاع میں چڑیا گھروں و وائلڈ لائف پارکس میں عوام کے داخلہ پر پاپندی لگا دی،لاہور زو اور لاہور سفاری سمیت دیگر زو و پارکس پر پابندی لگائی گئی۔
پابندی محکمہ ماحولیات کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں لگائی گئی،17 نومبر تک پابندی لگائی گئی ہے۔
ترجمان وائلڈلائف کےمطابق متعلقہ انتظامی افسران کو سخت عمل درآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے اینٹی سموگ آپریشن پر عملدرآمدتیزکردیا سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ، کچرا اٹھانے اور دھول مٹی صاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے،زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹے گرانےکا سلسلہ بھی جاری ہے،ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی اور دھواں پھیلانے پر فیکٹریاں اور کارخانوں کو سیل کرنے کے اقدامات پر بھی عملدرآمد جاری ہے ۔
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نےاپیل کی ہےکہ شہری ماسک پہنیں، بیمار ہونے سے بچنے کے لیے گھروں پر رہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزلاہورہائیکورٹ نےسموگ کی بگڑتی صورتحال کےباعث تمام مارکیٹیں رات 8بجےبندکرنےکاحکم دیاہے۔
پی ٹی آئی کا24نومبرکوبیرون ممالک میں بھی احتجاج کااعلان
نومبر 20, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔