سموگ کا راج ، بادلوں کے ڈیرے ، ملک بھر میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی

سموگ کا راج اور بادلوں کے ڈیرے ،محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے کچھ حصوں میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہنے کاامکان ہے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ موسم سرد صبح او ررات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا ، تاہم ملکہ ٔ کوہسار مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ کا راج رہے گا، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی متوقع ہے۔















