سندھ حکومت کا صوبے بھر کے سکولوں کی طالبات کیلئے وظیفے کا اعلان

0
13

طالبات کیلئے خوشخبری ، سکولوں کی طالبات کیلئے وظیفے کا اعلان،سندھ حکومت نے صوبے بھر کے سکولوں کی طالبات کیلئے وظیفے کا اعلان کر دیا ۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق ایس ای ایم آئی ایس کوڈ والے سکولوں میں زیر تعلیم طالبات ہی وظیفہ حاصل کر سکیں گی ،جماعت ششم، نہم اور دہم کی طالبات تعلیمی سال 2024-25 کے وظیفے کی اہل ہوں گی۔
محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وظیفہ حاصل کرنے کیلئے اگست ،ستمبر،اکتوبر ،نومبر اور دسمبر میں طالبات کی حاضری 60 فیصد یا زائد ہونا لازمی ہے۔والدین اور طالبات نے حکومت سندھ کے اس اعلان کو سراہتے ہوئے اظہار ِمسرت کیا ہے ۔

Leave a reply