سندھ حکومت کا محکمہ اینٹی کرپشن میں لیگل ریفارمزلانےاور عوام کو دھوکہ دینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

0
98

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کا پراسیکیوٹرزاور انویسٹیگیٹرز آئی اوز کو ٹریننگ کرانے کا بھی فیصلہ

وزیر محکمہ انسداد بدعنوانی سندھ سردار محمد بخش مہر کی صدرات میں اینٹی کرپشن افسران کے ساتھ اعلی سطح کا اجلاس۔

اجلاس میں چیئرمین اینٹی کرپشن فرحت جونیجو، ڈائریکٹر اسٹیبلشمینٹ امتیاز ابڑو سمیت تمام زون کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو چیئرمین اینٹی کرپشن اور دیگر افسران کی کرپشن کیسز سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

کوئی بھی افسر بدعنوانی یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو کارروائی ہوگی،  محکمہ انسداد بدعنوانی نے 2018 سے اب تک سرپرائز وزٹ 329 اور رشوت لیتے رنگے ھاتھوں 59 سرکاری افسران کو گرفتار کیا گیا۔

ساؤتھ، ایسٹ، ویسٹ، حیدرآباد، جامشورو،شہیدبینظیر آباد،میرپورخاص،سکھر، لاڑکانہ میں 158جگہوں پرچھاپےمارے، اجلاس میں بریفنگ ،9 زون میں775 مقدمات درج کئے گئے، چیئرمین اینٹی کرپشن کی اجلاس میں بریفنگ، کرپشن کیسز ثابت ہونے پر 66 افسران کو سزادی گئی،چیئرمین اینٹی کرپشن کی صوبائی وزیر کو بریفنگ ۔

ہمیں اجازت دی جائے کے جھوٹی درخواست دینے والون کے خلاف دفعہ182کےتحت کاروائی کریں، افسران کی تجویز، محکمہ اینٹی کرپشن میں لیگل ریفارمز لائیں جائیں اور عوام کو دھوکہ دینے والےعناصر کےخلاف سخت کاروائی کیجائےگی۔

خالی اسامیوں پر اے ایس آئیز، انسپکٹرز، سب انسپکٹرز سمیت 4 سو کانسٹیبل آئی بی اے اور سندھ پبلک سروس کے ذریعے بھرتی کیے جانے کے لیے اقدام کئے جائیں گے۔

Leave a reply