سندھ: رینجرز پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

0
83

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔ اندرون سندھ ضلع گھوٹکی کے علاقے گوٹھ کوٹلہ نزد بھاگو داہو میں پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم میں ملوث راہب شر گینگ سے تعلق رکھنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پرM-5 موٹر وے پر فائرنگ، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم میں مطلوب ملزمان منیر احمد شر اور عبدالحکیم ڈھونڈو کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی۔

دوران کارروائی ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے رینجرز اور پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم غلام نبی ہلاک ہو گیاجبکہ دیگر ملزمان منیر احمدشر، محمد عالم، عبدالحکیم ڈھونڈو، حضور بخش اور بابر اعظم کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 222 رائفل بمعہ راؤنڈز، 10 عدد موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔

گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔عوام ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے عناصر اور دیگر بااثر افراد کی نشاندہی کریں اور سندھ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سندھ رینجرز کی مدد کے لیے رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا پر کال کریں۔

Leave a reply