سندھ طاس معاہدےکی معطلی جنگ سمجھی جائےگی،اسحاق ڈار

0
24

نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارنےکہاہےکہ بھارت کی جانب سےسندھ طاس معاہدےکی معطلی جنگ سمجھی جائےگی۔
چیئرمین یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس منعقدہوا،اجلاس میں بھارتی جارحیت اور اقدامات کےخلاف سینیٹ سےمذمتی قراردادمنظورکی گئی۔ قراردادنائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارنےایوان میں پیش کی۔
سینیٹ میں اظہارخیال کرتےہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ پہلگام واقعےپرپاکستان کوموردالزام ٹھہراناافسوسناک ہے،قوم نےہمیشہ مشکل وقت میں ساتھ دیا،پہلگام واقعہ ہواوزیراعظم انقرہ میں موجودتھے،پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکتوں پرہمیں تشویش ہے،پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتاہے۔
اسحاق ڈارکامزیدکہناتھاکہ سندھ طاس معاہدہ24کروڑپاکستانیوں کی لائف لائن ہے،بھارت کی طرف سے معاہدےکی یکطرفہ معطلی مستردکرتےہیں ،اب تو کہا جارہاہےکہ دنیامیں جنگیں پانی پرہوں گی،واہگہ بارڈرکو فورطورپربندکرنےکافیصلہ کیاگیا، بھارتی شہریوں کےویزوں کوفوری منسوخ کیاگیا،سکھ یاتری ویزہ معطلی ےمستثنیٰ ہیں،سکھ یاتری اگرآناچاہیں توانہیں روکانہیں جائےگا،بھارتی شہریوں کو30اپریل تک پاکستان سےنکل جانےکاحکم دیاہے۔
نائب وزیراعظم کاکہناتھاکہ بھارت کی جانب سےسندھ طاس معاہدےکی معطلی جنگ سمجھی جائےگی، بھارتی ہائی کمیشن میں موجوددفاعی اتاشیوں کوناپسندیدہ قراردیاگیا،ہم نےشملہ معاہدےسمیت دیگر معاہدےمعطل کردئیےہیں،بھارتی ہائی کمیشن میں موجودافرادکی تعدادکم کرکے30کرنےکافیصلہ کیاگیا،پاکستان نےبھارت کیلئےاپنی فضائی حدودبندکردی ہے،پارلیمانی جماعتیں ایک پیج پرہیں۔
وزیرخارجہ کامزیدکہناتھاکہ اپوزیشن لیڈرنےحکومتی ڈرافٹ پرمل کرکام کیا،سفارتی محاذپرکام جاری ہے،آج سعودی وزیرخارجہ سےبات ہوگی،بہترہوگاپاکستان کیخلاف کسی قسم کی مہم جوئی نہ دہرائی جائے،کسی نےمیلی آنکھ سےدیکھاتوماضی کی طرح جواب دیاجائےگا۔

Leave a reply