سندھ:(پاکستان ٹوڈے) پاکستان رینجرز اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری سے لیاری گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو گروپ سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب 2ملزمان عبدالمبین اور زین العابدین عرف زین کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ وایمونیش اورمو ٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے 2023سے لیاری گینگ وار (وصی اللہ لاکھو گر وپ) میں شامل ہو ئے۔ وصی اللہ لاکھو کے کہنے پر کر اچی کے مختلف علاقوں کھارادر، سٹی ایریا اور لیاری میں متعد د تاجر حضرات کو بھتے کی پر چیاں اور دھمکی آمیز پیغاما ت دینے میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں اور اسلحہ کی خرید وفروخت میں بھی ملوث رہے ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کراچی کے علاقے کھارادرمیں رحمان بریانی اور ہنڈا لاکھانی شوروم پر بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ وصی اللہ لاکھو بیر ون ملک سے بھتہ وصولی کے لئے اپنا گروپ چلارہا ہے اور باہر سے بیٹھ کر ملزمان کو بھتہ وصولی کی ہدایات دیتا ہے اورشہریوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیئے ملزمان کو اسلحہ وایمو نیشن بھی فراہم کر تا ہے۔
گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملکی تاریخ کا حیران کن سکینڈل
اپریل 3, 2024 -
یوٹیوب میں ہیک اکاؤنٹ ریکور کرنیوالا اے آئی چیٹ متعارف
اگست 26, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. ©