سندھ کابینہ میں ردوبدل اورقلمدان کی تبدیلیاں کردی گئیں۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ نوٹیفکیشن کےمطابق مکیش چاولہ کوایک بار پھر وزیر ایکسائز تعینات کردیاگیا، دوست علی راہموں کوصوبائی وزیرسےمشیربنادیاگیا،محمدعلی ملکانی کولائیواسٹاک فشریزکامحکمہ دےدیاگیا،جبارخان کومعاون خصوصی خوراک سندھ تعینات کردیاگیا،جنیدبلندمعاون خصوصی اسٹیوٹا،لعل چندکومعاون خصوصی اقلیتی امورتعینات کردیاگیا۔راجویرسنگھ معاون خصوصی انسانی حقوق تعینات جبکہ قاسم نویدقمرکومعاون خصوصی انویسٹمنٹ اینڈپبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ تعینات کردیاگیا۔
ذرائع نےبتایاکہ سندھ کابینہ میں بابل بھیوکی واپسی ہوگئی،مشیرتعینات کردیاگیا،بابل بھیوکوجنگلات اوروائلڈلائف کامحکمہ دےدیاگیا،بابل بھیونےگاڑی سےاسلحہ نکلنےپرکابینہ سےاستعفیٰ دیاتھا،سعیدغنی سےپبلک ہیلتھ انجینئرنگ کامحکمہ واپس لےلیاگیا،شرجیل میمن سےایکسائز،جام خان شوروسےخوراک کامحکمہ واپس لےلیاگیا،معاون خصوصی لعل چنداگرانی کومحکمہ اقلیتی اموردیاگیا۔معاون خصوصی سرفرازراجڑکوسوشل پروٹیکشن کامحکمہ دےدیاگیا،معاون خصوصی وقارمہدی کوچیف منسٹرانسپیکشن انکوائری کامحکمہ دیاگیا،عثمان ہنگوروکومعاون خصوصی محکمہ پرائس کنٹرول تعینات کردیاگیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عیدالاضحی پر شہر قائدکراچی کا موسم کیسا رہے گا؟
جون 10, 2024 -
غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال بدترین، 6 بچوں کی جانیں لے لی
فروری 29, 2024 -
ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
دسمبر 21, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔