سنگاپور جانیوالے مسافروں کیلئے اہم خبر،چانگی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاسپورٹ کلیئرنس کا اصول ختم شد، سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ کے تمام ٹرمینلز پر کلیئرنس کیلئے اب پاسپورٹ کی ضرورت ختم کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ پر تمام ٹرمینلز سے کلیئرنس کیلئے بائیو میٹرک کا قانون مکمل طور پر لاگو ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے کلیئرنس کیلئے درکار اوسط وقت اب صرف 10 سیکنڈز کا ہو گا۔
امیگریشن اینڈ چیک پوائنٹس اتھارٹی (آئی سی اے) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سنگاپور کے شہری اپنے پاسپورٹ دکھائے بغیر چہرے اور ایرس کے بائیو میٹرکس کا استعمال کر کے امیگریشن کلیئر کر سکتے ہیں۔
آئی سی اے نے مزید کہا کہ تمام غیر ملکی سیاح بھی سنگاپور سے روانہ ہونے پر پاسپورٹ کے بغیر کلیئرنس کی سہولت سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔تاہم سنگاپور پہنچنے والے غیر ملکیوں کو اب بھی پاسپورٹ دکھانے کی ضرورت ہو گی اور انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ سفر کرتے وقت پاسپورٹ اپنے ساتھ رکھیں۔
موزمبیق:متنازعہ انتخابات کیخلاف مظاہرے،21افرادہلاک
دسمبر 25, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بھارتی اداکا ررجنی کانت ہسپتال داخل
اکتوبر 1, 2024 -
طلال چوہدری کو گرین سگنل دیدیا
مارچ 15, 2024 -
غزہ میں اسرائیلی بربریت سےمزید34فلسطینی شہید
اگست 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔