’سنگھم اگین‘کےٹریلرنےدھوم مچادی

0
45

بالی ووڈ اداکاراجےدیوگن کی فلم ’سنگھم اگین ‘کےدھواں دارٹریلرنےدھوم مچادی۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنےاکیشن سےپہچان رکھنےوالے اداکاراجےدیوگن ایک بارپھربالی ووڈ کی مشہور پولیس افسر ’باجی راؤ سنگھم‘ کے روپ میں واپسی کر رہے ہیں اور اس بار ان کا مقابلہ خطرناک ولن ارجن کپور سے ہوگا جو فلم میں منفرد کردار ڈینجر لنکا کے طور پر نظر آئیں گے۔
ایکشن فلم میں کرینہ کپور خان مرکزی کردار میں ہیں جبکہ کئی بڑے بولی وڈ ستارے مختصر کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔
روہت شیٹی کی یہ فلم ’سِنگھم‘ سیریز کی نئی قسط ہے اور اس میں وہی دھماکے دار مناظر ہیں جن کے لیے یہ فرنچائز مشہور ہے، فلم میں سنسنی خیز تعاقب، کاریں پلٹنے کی سین اور باجی راؤ سنگھم کی شاندار انٹری۔
اس بار فلم کو رامائن سے متاثر کیا گیا ہے، جہاں ٹائیگر شروف کو سنگھم کا عقیدت مند لکشمن، رنویر سنگھ کو ہنومان، اور اکشے کمار کو جاتایو کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جو انصاف کے لیے سنگھم کے ساتھ مل کر جنگ لڑتے ہیں۔
فلم میں دیپیکا پڈوکون بھی ’لیڈی سنگھم‘ کے کردار میں نظر آئیں گی جبکہ ٹائیگر شروف اے سی پی ستیہ کے کردار میں اپنے ایکشن کا جلوہ بکھیرتے نظر آئیں گے۔
واضح رہےکہ اکشن سےبھرپورفلم ’سنگھم اگین‘رواں سال ہندوتہواردیوالی پریکم نومبرکوسینماؤں گھروں کی زینت بنےگی۔

Leave a reply