سوئٹزرلینڈکا قدیم چیپل بریج سیاحوں کی توجہ کا مرکز

0
92

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق سوئٹزر لینڈ کے خوبصورت شہر لوزرن میں لکڑی سے بنا یورپ کا قدیم ترین پل چیپل بریج دنیا بھر سے آنیوالے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ چیپل بریج سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت شہر لوزرن میں واقع ہے۔

یہ لکڑی کے مضبوط تختوں سے بنا شاہکار پل لوزرن کے پرانے شہر کو نئے آباد ہونیوالے شہر سے جوڑتا تھا۔ابتدائی طور پر اس پل کی لمبائی 370 میٹر سے زائد تھی، لیکن بعد میں اس میں تبدیلیاں ہوتی رہیں۔اس پل کے ساتھ ایک ٹاور بھی ہے، جہاں پرانے زمانے میں قیدیوں کو رکھا جاتا تھا، یہ ٹاور اب بند کردیا گیاہے۔ 1993 میں اس پل پر آگ لگنے سے اس کا دو تہائی حصہ جل گیا تھا۔

دوبارہ تعمیر کے بعد 14 اپریل 1994 میں اس پل کو سیاحوں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا۔اس پل پر بنیں ستارہویں صدی کی کئی شاہکار پینٹنگز آنیوالوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ دنیا بھر سے لاکھوں سیاح چیپل بریج کو دیکھنے آتے ہیں۔یہ بے مثال پل نا صرف لوزرن کی پہچان ہے، بلکہ سوئٹزر لینڈ کا مشہور تاریخی مقام بھی ہے۔

دنیا بھر سے آئے سیاح جہاں سوئٹزر لینڈ کی دلکشی کو دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں، وہیں اس تاریخی پل کو دیکھ کر ماضی کے جھروکوں میں کھو جاتے ہیں۔

Leave a reply