سوئٹزر لینڈ میں بارشوں نے تباہی مچا دی۔4 افراد ہلاک،کئی زخمی ہوگئے

0
28

سوئٹزر لینڈ کے اٹالین کنٹون ٹسین کے شمال میں واقعہ Maggie ویلی میں طوفانی بارشوں اور گلیشر کے پگلنے سے Rhone River میں طغیانی۔ دریا بھپر گئے ہر جگہ پانی ہی پانی، پوری ویلی پانی میں ڈوب گئی

ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو ہونے والی طوفانی بارش نے پورے علاقے کو اپنی سمیٹ میں لے لیا ہے۔ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے چار افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور کئی سو زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔

سیلاب سے کنٹون ٹسین اور کنٹون ویلیز بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ دونوں کنٹون پہاڑوں میں گری ہوئی ہیں اور یہاں مقامی اور غیر ملکی سیاح کیمپنگ کیلئے آتے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق سوئٹزر لینڈ میں کلاؤڈ سیڈنگ بہت کی جاتی ہے اور یہ اسی کے اثرات ہیں

پولیس نے ہائی وے کے کچھ حصوں اور ویلی کی جانب جانے والے راستوں کو ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ جبکہ سوئس گورنمنٹ نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔ محمد عمران پاکستان ٹوڈے نیوز سوئٹزر لینڈ

Leave a reply