سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی: آج بارش کا کتنا امکان ہے؟

0
8

سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی،آج بارش کا کتنا امکان ہے؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روز سےبادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی اوربارش کا زیادہ امکان نہیں، تاہم خیبرپختونخوا کی وادی ٔچترال، اپر و لوئر دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کالا پہاڑ تورغر میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں موسم شدیدگرم رہنےکی توقع ہے، اُدھر پنجاب میں موسم شدیدگرم اورخشک رہےگا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،جبکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے،اُدھربلوچستان بھرمیں بھی موسم شدیدگرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان اورکشمیرمیں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔

Leave a reply