سوشل میڈیاکواستعمال کیلئےقوانین وضوابط تیارکرنےہونگے،عظمیٰ بخاری

0
30

صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ سوشل میڈیا کو استعمال کے لئے قوانین و ضوابط تیار کرنے ہوں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہناتھاکہ دوران سماعت آج میں ہالی ووڈ کی فلم محسوس کررہی تھی۔آج ایف آئی اے نے کچھ بہتر کام کیا جس پر چیف جسٹس نے ان کی تعریف بھی کی،پی ٹی آئی کے پاس ایک پروپیگنڈا سیل ہے جس کا استعمال لوگوں کی توہین کے لئے ہوتا ہے،میرے کیس میں مرکزی ملزمہ کے شوہر کی سمزکی فرینچائز ہے جس کو ان کے شوہر چلاتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ ابھی تک اس خاتون کے نام پر پانچ سو موبائل سمز جاری ہوچکی ہیں،ان سمز پر لوگوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے، یہ تو سوچ سے بھی زیادہ خطرناک اور ظالم ہیں،عدالت میں کھڑے ہوکر معصوم اور مظلوم بن جاتے ہیں،ہمارے پاس نہ فیک اکاؤنٹس ہیں اور نا ہم بنانا چاہتے ہیں،میں بس اب یہ چاہتی ہوں کہ جو میرے ساتھ ہوا ہے وہ کسی اور کے ساتھ نہ ہو۔
اُن کاکہناتھاکہ سوشل میڈیا کو استعمال کے لئے قوانین و ضوابط تیار کرنے ہوں گے،برازیل کو چونکہ ایکس جواب نہیں دے رہا تھا انہوں نے اس کے خلاف اقدامات کیے،یہ میرا جہاد ہے جو کسی نہ کسی طرف ضرور جائے گا،میں وزیر ہوں میں نے سیاسی انتقام لینا ہوتا تو میں خاموشی سے کرلیتی اور کسی کو پتا بھی نہ چلتا،یہ پانچ سو سمز خدمت خلق کے لئے نہیں نکلی فساد اور بغاوت کے لئے نکالی گئیں ہیں۔وزیراعظم اگر کچھ کرے تو آزادی رائے کا نعرہ لگتا ہے،مجھے ضرورت پڑی تو میں سپریم کورٹ تک بھی جاؤں گی،یہ سارے تماشے اتفاق سے نہیں ہورہے پوری پلاننگ کے ساتھ ہورہے ہیں۔

Leave a reply