سونےکی قیمت میں اضافہ،چاندی اورکاپرکےریٹ گرگئے

0
38

عالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں اضافہ،چاندی اورکاپرکےریٹ گرگئے۔کرپٹوکرنسیزکی قدرمیں کمی کاسلسلہ جاری ہے۔
سونےکی فی اونس قیمت3ڈالرکےاضافےسے3ہزار25ڈالرہوگئی جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت2سینٹ کی کمی سے34.20ڈالرہوگئی اورعالمی مارکیٹ میں فی پاؤنڈکاپر3سینٹ کمی سے5.23ڈالرمیں فروخت ہوا۔
دوسری جانب کرپٹوکرنسیزکی قدرمیں کمی کاسلسلہ جاری ہے،بٹ کوائن کی قدر 969 ڈالرکمی سے87 ہزار128ڈالرریکارڈ کی گئی جبکہ کرپٹوکرنسی ایتھریم کی قدر68 ڈالرگرکر2ہزارڈالرہوگئی اور کرپٹو کرنسی سولاناکی قدر8ڈالرکی کمی سے136ڈالرہوگئی۔

Leave a reply