مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ ہوگیا۔
امیرہویاغریب خواہشات توسب کی ہوتی ہیں،مگرمہنگائی کےاس دورمیں سب ہی پریشان ہیں،ہرانسان سوچتاہےکہ ان حالات میں اپنی ضروریات پوری کریں یاپھرخواہشات کوپوراکریں۔سوناغریب کےساتھ امیرکی پہنچ سےبھی دور ہوتا جا رہاہے۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1800روپےکااضافہ ہونے سے سونا2لاکھ76ہزار200روپےتولہ ہوگیا10گرام سونےکی قیمت میں 1543 روپےکااضافہ ہونےسے10گرام سونا 2لاکھ 36ہزار 797 روپے کا ہو گیا ہے ۔اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 217064 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر اضافے کے بعد 2660 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
یادرہےکہ گزشتہ روزمقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں کمی دیکھنےمیں آئی تھی،صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1100کمی ہوئی تھی جس کےبعد سونا 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپےتولہ ہوگیاتھاجبکہ10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کمی ہوئی تھی جس سے10گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے کاہوگیاتھا۔
اسی طرح عالمی مارکیٹ میں 11ڈالرزکی کمی سےسونافی اونس2642ڈالرزفی اونس ہوگیاتھا۔
سونےکی قیمت میں مسلسل اضافہ
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔