سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ

0
62

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1600روپےکااضافہ ہونے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 85 ہزار روپے کا ہوگیا۔10گرام سونےکی قیمت میں 1372 روپےاضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 342 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی بازارمیں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر اضافے سے 2755 ڈالر فی اونس ہے۔
یادرہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 900روپےکی کمی ہوئی تھی جس سے سونا 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا تھا،10گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے 10گرام سونا 2 لاکھ 42 ہزار 970 روپے کا ہوگیاتھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونےقیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی تھی جس سے 2739 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا، چاندی کی فی تولہ قیمت3ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

Leave a reply