سونےکی قیمت میں مزیداضافہ

0
75

سوناخریداروں کےلئے برُی خبر،مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں مزیداضافہ ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 17 ہزار 335 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کے اضافے سے 2415 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 40 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 900 روپے ہو گئی۔

Leave a reply