سونےکی قیمت میں کئی سو روپےکی کمی،فی تولہ کتنےکاہوگیا؟جانیے

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں کمی کارجحان دیکھاگیا،جس کےبعدفی تولہ کتنےکاہوگیا؟جانیے۔
صرافہ مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل سونےکی فی تولہ قیمت میں 900روپےکی کمی ہونےسےفی تولہ سونا 3لاکھ 56 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔جبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 771روپےکمی ہونے سے10گرام سونا3لاکھ 5ہزار 385 روپے کاہوگیا۔
دوسری جانب بلین مارکیٹ میں فی اونس سونےکی قیمت میں 9ڈالرکی کمی ہونےسےفی اونس سونا3335 ڈالر ہوگیا۔