سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ

کاروباری ہفتےکےآخری روزسونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ دیکھاگیا۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 172 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد 10 گرام کا نرخ 3 لاکھ 14 ہزار 986 روپے تک جا پہنچا ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر بڑھ کر 3447 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔