سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ

0
25

ایک بارپھرسےسونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ ہوگیا۔
مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 2315 روپے کا اضافہ ہونےسے 10 گرام سونا 2 لاکھ 34 ہزار 825 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کے اضافے سے 2640 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔
یادرہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی تھی فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 71 ہزار 200 روپے کا ہوگیاتھا دس گرام سونا 429 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 32 ہزار 510 روپے کا ہوگیا تھا۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 4 ڈالرز کمی سے 2613 فی اونس کی سطح پر آگیا تھاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3050 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

Leave a reply