سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی بڑی کمی

0
11

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں دوسرےروزبھی بڑی کمی ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 7ہزارروپےکی بڑی کمی ہونے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے کاہوگیا،10گرام سونےکی قیمت میں 6ہزارروپےکی کمی ہونےسے10گرام سونا2 لاکھ 31 ہزار911 روپے ہو گیا۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 77 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 593 ڈالر فی اونس ہے۔
یادرہےکہ گزشتہ روزبھی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں 1300روپےکی کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے کاہو گیاتھا،10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے10گرام سونا 2 لاکھ 37 ہزار 911 روپے کاہوگیاتھا۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کےبھاؤمیں 13 ڈالرکمی ہو ئی تھی جس سے 2670 ڈالر فی اونس ہوگیاتھا۔

Leave a reply