سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی

0
36

صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی ہوگئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 2572 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 32 ہزار 939 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کی کمی سے 2617 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔
یادرہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہوئی تھی جس سےسونا 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیاتھا10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کیبب کمی ہوئی تھی جس سے10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے کا ہوگیا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کی کمی سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیاتھا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

Leave a reply