سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی

0
22

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑی کمی ہوگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کمی ہونےسےسونا 2 لاکھ 84 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 144 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 44 ہزار 84 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 752 ڈالر فی اونس ہے۔
یادرہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 700روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا 2لاکھ87ہزار200 روپےہوگیاتھاجبکہ 10گرام سونےکی قیمت 600 روپےکی کمی ہوئی تھی جس سے10گرام سونا2لاکھ46 ہزار228 روپے کاہوگیاتھا۔
عالمی مارکیٹ میں7 ڈالر کی کمی ہوئی تھی جس سےفی اونس سونا 2777پر آگیاتھا۔

Leave a reply