سونےکی قیمت میں ہزار وں روپےکابڑااضافہ

0
21

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ ہوگیا۔
شادی بیاہ ہویاپھرکوئی اورفنکشن سجناسنوارناخواتین کےلئے ضروری ہوتاہےجس میں خواتین کےلئےسب سےضروری چیزسوناپہنابھی ہوتاہے،مگرمہنگائی کےاس دورمیں اب سوناپہناایک خواب ہی بن چکاہے کیونکہ دن بدن سونےکی قیمت میں اضافہ ہوتاجارہاہے،غریب توغریب اب توسوناخریدانامتوسط طبقے کے لئے خاصہ مشکل کام ہے۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں فی تولہ 3600روپےکااضافہ ہونے سے فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 3086 روپے بڑھنےسے10گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 36 ڈالرز بڑھ کر 2623 ڈالرز فی اونس ہوگئی۔
یادرہےکہ گزشتہ روزبھی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں فی تولہ 2500 روپے کا اضافہ ہواتھا جس سےفی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔10گرام سونےکی قیمت میں2144 روپے کااضافہ ہواتھاجس سے10 گرام سونا 2 لاکھ31 ہزار 396 روپے ہوگیا تھا۔

Leave a reply