سپرٹیکس کیس،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےمعروضات دینےکیلئے مہلت مانگ لی

0
15

سپرٹیکس کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےمعروضات دینےکیلئے مہلت مانگ لی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں5رکنی آئینی بینچ نےسپرٹیکس سےمتعلق درخواستوں پرسماعت کی۔ٹیکس دہندگان کمپنیوں کےوکیل خالدجاوید،وکیل احمدسکھیرااورایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔
ٹیکس دہندگان کمپنیوں کےوکیل خالدجاویدکےدلائل:
وکیل خالدجاوید نےکہاکہ صرف انکم پرٹیکس نافذکرنےکیلئےایک قانون متعارف کروایاگیا۔
خالدجاویدکےدلائل مکمل ہونےکےبعدعدالت نےایڈیشنل اٹارنی جنرل کوروسٹرپربلایا۔
جسٹس امین الدین خان نےکہاکہ عامررحمان صاحب!آپ نےتحریری معروضات دینےتھے۔
وکیل احمدسکھیرا نےکہاکہ تحریری معروضات نہیں ملیں گی توپیرکودلائل کیسےشروع کروں گا۔
جس پرجسٹس امین الدین نےکہاکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب تحریری معروضات کب تک دیں گے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامررحمان نےکہاکہ میں کل تک تحریری معروضات دےدوں گا۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدسماعت پیرتک ملتوی کردی۔

Leave a reply