سپرہٹ سیریز’’مرزاپور3‘‘نےدھوم مچادی

0
84

بالی ووڈکی سپرہٹ کرائم ڈرامہ سیریز’’مرزاپور3‘‘نےایمیزون پرائم پردھوم مچادی سیریزدنیابھرمیں سب سےزیادہ دیکھی جانےوالی ویڈیوبن گئی۔
سپرہٹ سریزمیں مرکزی کاسٹ میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل، شیوتا ترپاٹھی، راسیکا دگل، وجے ورما اور دیگر فنکار شامل ہیں۔
بھارتی میڈیاکےمطابق حال ہی میں ریلیزہونےوالی سیریز’’مرزاپور‘‘کےتیسرےسیزن نےنہ صرف انڈیابلکہ پوری دنیامیں کامیابی کےجھنڈےگاڑھ دئیےہیں۔سیریزکودنیابھرمیں بےحدمقبولیت مل رہی ہے اور اسے بڑے پیمانے پر دیکھا جارہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ’’مرزا پور‘‘، اُن ٹاپ 10 سیریز کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے جنہیں 80 سے زائد ممالک میں دیکھا گیا ہے۔
جرائم پر مبنی اس سیریز کو بھارت میں ایمیزون پرائم ویڈیو پر سب سے زیادہ دیکھا جارہا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ’’مرزا پور 3 ‘‘کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔
پرائم ویڈیومیں انڈیااوریجنلزکےسربراہ نکھل مدھوک کےمطابق’’مرزاپور‘‘کےتیسرےسیزن نےپہلےدوسیزنوں کاریکارڈتوڑدئیے۔

واضح رہےکہ اس سیریزکےہدایت کارگورمیت سنگھ اورآنندایرہیں جبکہ مرزاپور3کایہ سیزن دس اقساط پرمشتمل ہے،اوریہ سیریزایکسل میڈیاانٹرٹیمنٹ کی پروڈکشن میں بنی ہے۔

 

 

Leave a reply