سپریم جوڈیشل کونسل کااجلاس:74شکایات کاجائزہ ،بیشترداخل دفتر

0
5

سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں74شکایات کاجائزہ لیاگیاجس میں سے بیشتر کو داخل دفترکردیاگیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کےاجلاس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق سپریم جوڈیشل کونسل کےاجلاس میں 67شکایات کاجائزہ لیاگیا،سپریم جوڈیشل کونسل میں65شکایات کوداخل دفترکردیاگیا،ایک شکایت پرکارروائی کومؤخرکردیاگیا جبکہ ایک شکایت پر مزید کارروائی کافیصلہ کیاگیا۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ اجلاس کےدوسرےمرحلےمیں مزید7شکایات کاجائزہ لیاگیا،7شکایات کیلئےکونسل کی تشکیل نوکی گئی،جسٹس سرفرازڈوگرنےشکایات پرکارروائی سےخودکوالگ کیا،جسٹس سرفرازڈوگرکی جگہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کوشامل کیاگیا۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ دوسرےمرحلےمیں7میں سے5شکایات کوداخل دفترکیاگیا،7میں سے2شکایات پرمزیدکارروائی کافیصلہ کیاگیا،دونوں مراحل میں مجموعی طورپر74شکایات کاجائزہ لیاگیا ،7ججزکے کوڈآف کنڈکٹ میں ترمیم بھی منظورکرلی گئی۔

Leave a reply