سپریم کورٹ میں نئےججزکی تقریب حلف برداری منسوخ

0
17

سپریم کورٹ میں نئےججزکی تقریب حلف برداری منسوخ کردی گئی۔
ذرائع کےمطابق نئےججزکی تقریب حلف برداری جمعہ کوہوگی،6مستقل اورایک عارضی جج کی تقریب حلف برداری آج ہوناتھی۔حلف برداری تقریب ججز کے نوٹیفکیشن میں تاخیرکی وجہ سےملتوی کی گئی۔
وزارت قانون کی جانب سےنئےججزکی تقررکانوٹیفکیشن رات گئےجاری کیاگیا۔جسٹس ہاشم خان کاکٹر،جسٹس شفیع صدیقی ، جسٹس صلاح الدین اورجسٹس شکیل احمد جبکہ جسٹس عامرفاروق اورجسٹس اشتیاق ابراہیم کی تقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

Leave a reply