سپریم کورٹ کااہم اقدام،مقدمات کی جلدسماعت کیلئےنئی پالیسی تشکیل دیدی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مقدمات کی جلد سماعت کے حوالے سے نئی پالیسی تشکیل دے دی ہے۔
اس پالیسی کے تحت ضمانت اور ضمانت قبل از گرفتاری کے مقدمات کو جلد سنا جائے گا اور تمام انتخابی عذرداریوں کو بھی سماعت کے لیے جلد مقرر کیا جائے گا، اس کے علاوہ مقدمات کی منتقلی، کمپرومائز اور فیملی مقدمات کو بھی جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔
ان مقدمات میں جلد سماعت کی درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی، وکیل کی جانب سے تیار کی گئی درخواست اور اے او آر دائر کی جائے گی۔ تاہم جلد سماعت کی درخواست میں معقول وجہ کا ہونا لازمی ہے اور درخواست کے ہمراہ مقدمہ میں ہنگامیت کا ثبوت بھی شامل کرنا ضروری ہوگا۔
اگر درخواست مسترد ہوتی ہے تو صرف نئی وجہ کی بنیاد پر ہی دوبارہ جلد سماعت کی درخواست دائر کی جا سکے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔