سپریم کورٹ کادوہفتوں کیلئےججزڈیوٹی روسٹرجاری

0
94

سپریم کورٹ نے دو ہفتوں کیلئے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 2 اگست تک چیمبر ورک جاری رکھیں گے،چیف جسٹس پاکستان 5 اگست سے مقدمات کی سماعت کریں گے،سپریم کورٹ نے دو ہفتوں کیلئے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔
چیف جسٹس آئندہ ہفتے بھی چیمبر ورک جاری رکھیں گے،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کریگا،اگست کے پہلے ہفتے میں پرنسپل سیٹ پر دو بینچز بیٹھیں گے،چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 5 سے 9 اگست تک سماعت کریگا۔

Leave a reply