سپریم کورٹ کافل کورٹ اجلاس 8ستمبرکوطلب

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو دوپہرایک بجےطلب کرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس صرف ایک نکاتی ایجنڈےپرمشتمل ہوگا۔اجلاس میں سپریم کورٹ رولز2025میں ترامیم کاجائزہ لیاجائےگا۔
ذرائع کاکہناہےکہ صدرسپریم کورٹ بارنےتحریری تجاویزسپریم کورٹ بھجوائی ہیں،تجاویزمیں عدالتی فیسوں میں اضافےکی واپسی کابھی مطالبہ کیاگیاتھا،تاحال کسی جج نےرولزمیں ترامیم کیلئے تجاویزجمع نہیں کرائیں،سپریم کورٹ رولز 2025سرکولیشن کےذریعےمنظورکرائےگئےتھے،اکثریت کی بنیادپرسپریم کورٹ رولز2025منظورکیےگئےتھے۔
ذرائع کابتاناہےکہ اختلافی ججزکی رائےتھی فل کورٹ اجلاس سےرولزکی منظوری کرائی جائے،اختلافی ججزنے15دن گزرنےکےباوجودکوئی تجاویزنہیں دیں،سپریم کورٹ بارکی تجاویزپرفل کورٹ میں غور ہوگا،انتظامی فل کورٹ سےقبل سپریم کورٹ میں نئےعدالتی سال کی تقریب کااہتمام ہوگا،نئےعدالتی سال پرسپریم کورٹ میں قائم کیےسہولت مرکزکاافتتاح بھی کیاجائےگا۔