سپریم کورٹ کی رجسٹرارجزیلہ اسلم کوتبدیل کردیاگیا

0
17

سپریم کورٹ آف پاکستان کی رجسٹرار جزیلہ اسلم کو تبدیل کر دیا گیا۔سلیم خان کو سپریم کورٹ کا نیا رجسٹرار تعینات کر دیا گیا۔اس حوالےسے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سلیم خان 3سال کیلئے بطور رجسٹرار سپریم کورٹ فرائض سرانجام دیں گے۔ محمد سلیم خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق افسر ہیں۔
واضح رہے کہ سلیم خان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے ساتھ بطور رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ بھی کام کیا۔ سلیم خان سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے ساتھ بطور چیف سیکرٹری بھی کام کرتے رہے ہیں۔

Leave a reply