سپریم کورٹ کےآئینی بینچ کےججزکی تعدادمیں اضافہ

0
16

سپریم کورٹ کےآئینی بینچ میں ججز کی تعدادمیں اضافہ کر دیا گیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں آئینی بینچ میں ججوں کے اضافے پر غور کیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں آئینی بینچ میں مزید پانچ ججوں کے اضافے کی منظوری دے دی۔
جسٹس ہاشم کاکڑاور جسٹس عامر فاروق کو آئینی بینچ کا حصہ بنا دیا گیا،جسٹس شکیل احمد، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس صلاح الدین پنہور بھی آئینی بینچ کا حصہ بن گئے۔سپریم کورٹ آئینی بینچ میں کل ججز کی تعداد 13 ہوگئی۔

Leave a reply