سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کی معطلی کے فیصلے کے بعد حکمران اتحاد قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی۔

0
73

پاکستان ٹوڈے: اسلام آباد (آئی این پی ) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اتحادی حکومت کو آئینی ترامیم میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ فیصلے سے قبل حکمران اتحاد کو ایوان میں 226 ارکان کی حمایت حاصل تھی تاہم اضافی مخصوص نشستوں کی معطلی سے حکمران اتحاد دو تہائی اکثریت سے محروم ہوئی۔

خیال رہے حکمران اتحاد میں شامل پاکستان مسلم لیگ(ن) کی 123 پیپلزپارٹی کی 73، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کی 22 اور مسلم لیگ (ق) کی 5 نشستیں ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کی 4 اور مسلم لیگ ضیا کی ایک سیٹ ہے۔ اسکے علاوہ حکمران اتحاد میں شامل بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے 2 ارکان بھی قومی اسمبلی میں موجود ہیں۔

Leave a reply