
سپریم کورٹ کے4ججزنےچیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کوایک اورخط لکھ دیا۔
خط جسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس منیب اختر،جسٹس عائشہ ملک اورجسٹس اطہرمن اللہ نےلکھا۔
خط میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ سپریم کورٹ میں ججزکی تعیناتیوں کوروکا جائے، 26ویں ترمیم کےمقدمےکےفیصلےتک سپریم کورٹ میں تعیناتی روکی جائے،اسلام آبادہائیکورٹ میں ججزکی سینارٹی کافیصلہ ہونےتک بھی سپریم کورٹ میں تعیناتی نہ کی جائے،26ویں ترمیم کیس میں آئینی بینچ فل کورٹ کاکہہ سکتاہے،سپریم کورٹ میں نئےججزآئےتوفل کورٹ کون سی ہوگی یہ تنازع بن جائےگا۔
خط میں مزیدکہاگیاکہ اسلام آبادہائیکورٹ میں3جج ٹرانسفر ہوئے،دوبارہ حلف لینالازم تھا،اسلام آبادہائیکورٹ ٹرانسفرججزکاحلف کےبغیرجج ہونامشکوک ہوجاتاہے،حلف لیےبغیراسلام آبادہائیکورٹ میں سینارٹی فہرست تبدیل کی جاچکی ہے۔
خط میں 10فروری کےجوڈیشل کمیشن اجلاس کومؤخرکرنےکی بھی درخواست کی گئی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔