سپورٹس ٹورازم کا فروغ:وادیٔ اپرچترال میں شندور ونٹر سپورٹس فیسٹیول سج گیا
سپورٹس ٹورازم کا فروغ ،وادیٔ اپرچترال میں شندور ونٹر سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد،جنت نظیروادی میں ہرچین کے مقام پر شندور ونٹر سپورٹس مقابلوں کاباقاعدہ آغاز ہوگیا۔
موسم سرما میں شندور کی منجمد جھیل پر آئس ہاکی، کرلنگ اور سپیڈ سکیٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلوں کے پہلے مرحلے میں چترال لوئر اور اپر چترال سے 100 سے زائد لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔
ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق سردی میں جم جانیوالی شندور جھیل پر آئس سپورٹس مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مقابلوں میں آئس ہاکی، کرلنگ اور سپیڈ سکیٹنگ شامل ہیں۔ آئس سپورٹس مقابلوں میں مرد و خواتین کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے، سطح سمندر سے 12 ہزار 800 فٹ بلندی پر واقع دنیا کے بلند ترین گراؤنڈ شندور میں آئس ہاکی منعقد ہوگی۔
شندور ونٹر سپورٹس چیلنج مقابلے کے پی کلچراینڈ ٹورازم اتھارٹی، چترال سکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ اپرچترال کے باہمی اشتراک سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔
سہ فریقی سیریز،حکومت نےبڑافیصلہ کرلیا
فروری 3, 2025چیمپئنزٹرافی کےفزیکل ٹکٹس کی فروخت کاآغازآج سےہوگا
فروری 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔